14 اکتوبر، 2018، 1:12 PM

امریکہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے، چین

امریکہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے، چین

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے کہا ہے کہ امریکہ چین کے اندرونی امور میں مداخلت بند کر دے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے کہا ہے کہ امریکہ چین کے اندرونی امور میں مداخلت بند کر دے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لو کھانگ کا کہنا تھا کہ امریکی رہنماوں نے حالیہ دنوں بیانات دیئے ہیں کہ چین میں انسانی حقوق کی صورتحال ایک بار پھر بگڑ رہی ہے جبکہ ایسے بیانات حقیقت کے برعکس ہیں۔انہوں نے کہاکہ درحقیقت چینی حکومت ہمیشہ عوام کے انسانی حقوق کو بہت اہمیت دیتی ہے۔امریکی حکومت کو خود اپنے ملک میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر غور کرنا چاہیے اور انسانی حقوق کے بہانے دوسریممالک کے اندرونی امور میں مداخلت کو ترک کرنا چاہیے۔

News ID 1884775

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha